ہندوستان کاکنٹرول لائن پر دہشت گردانہ سرگرمیوں پر پاکستان کو انتباہ

نئی دہلی: فوج کے صدر دفتر کے فوجی آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل نے (ڈی جی ایم او) آج ہاٹ لائن پر پاکستانی ہم منصب سے کنٹرول لائن پر جاری دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے سلسلے میں بات چیت کی اور انہیں انتباہ دیا۔ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 29 ستمبر کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فوج کی جانب سے کی گئی سرجیکل اسٹرائک کے بعد پہلی بار ڈی جی ایم او سطح کی بات چیت کی گئی ہے۔
سرجیکل اسٹرائک کے بعد ڈی جی ایم او نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو فون کرکے آپریشن کی اطلاع دی تھی۔ فوج کے ذرائع کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او کو دو پاکستانی شہریوں احسن خورشید اور فیصل حسین اعوان،کو واپس ان کے ملک بھیج دیے جانے سے بھی مطلع کیا گیا۔ دونوں گزشتہ سال ستمبر میں کنٹرول لائن کے اس پار اتفاق سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہوگئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian dgmo speaks to pak counterpart in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply