اڑی دہشت گردانہ حملے پر فوج کا موقف ہی حکومت کا موقف:جیٹلی

نئی دہلی : جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں فوج کے کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کے جواب میں سخت کارروائی کے بڑھتے ہوئے مطالبے کے درمیان حکومت نے آج واضح کیا کہ اس معاملے میں حکومت کا وہی موقف ہوگا جو فوج کا ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں اڑی دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں حکومت کے رد عمل کے بار ے میں دریات کئے جانے پر کہا کہ حکومت کاموقف پہلے ہی ظاہر کیا جا چکا ہے۔ اس حملے پر فوج نے جو کہا ہے وہی حکومت کا بھی موقف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویسے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے بھی اس بارے میں اپنی بات رکھی ہے۔ کابینہ کی دفاعی امور کی کمیٹی میںاڑی حملے پر ہوئی بحث کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کو انہوں نے یہ کہتے ہوئے ٹال دیا کہ کابینہ کی میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کی اطلاع آپ کو دے دی گئی ہے۔اڑی میں اتوار کو فوج کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے میں 18 جوان شہید ہو گئے تھے اور 25 سے بھی زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے پورے ملک میں ناراضگی ہے اور لوگ حکومت سے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian army stand on uri attack is governments stand says arun jaitely in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply