کشمیر میں ہمارے فوجی خواتین کی آبرو ریزی کرتے ہیں:کنہیا کمار

نئی دہلی: جے این یو ایس یو کے صدر کنہیا کمار نے ،جو پہلے ہی تنازعہ میں گھرے ہیں اس وقت ایک بار پھر سنسنی خیز بیان دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس بار انہوں نے ملک کی سیکورٹی فورسوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری زباں بندی کی چاہے جتنی کوششیں کر لی جائیں ہم حقوق انسانی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے اور نہ خاموش بیٹھیں گے۔
ہم افسپا کے خلاف آواز بلند کریں گے۔کنہیا نے کہا کہ ہم اپنے فوجیوں کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن اس حقیقت سے ہم روگردانی نہیں کریںگے کہ سیکورٹی اہلکار کشمیری خواتین کی آبر و ریزی کرتے ہیں۔کنہیا کمار نے یہ بات گذشتہ شب دیر گئے یوم خواتین پر منعقد ایک پروگرام میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کنہیا نے کہا کہ رواندا میں دوران جنگ ایک ہزار خواتین سے جنسی زیادتی کی گئی۔ افریقہ میں نسلی تصادم و کشیدگی کے دوران جب فوجیوں نے حملہ کیا تو انہوں نے سب سے پہلے عورتوںکی عصمت دری کی۔کنہیا نے گجرات کی مثال دی جہاں نہ صرف خواتین کو ہلاک کیا گیا بلکہ ان کی عزت بھی لوٹی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian army rapes women in kashmir kanhaiya kumar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply