فوج نے سرجیکل اسٹرائیک کے فوٹیج وزیر اعظم دفتر کے سونپ دیے

نئی دہلی:وزیر مملکت داخلہ ہنسراج گنگا رام اہیر نے بدھ کے روز کہا کہ فوج نے حقیقی کنٹرول لائن(ایل او سی) کے پار سرجیکل اسٹرائیک کے فوٹیج وزیر اعظم کے دفتر میں جمع کر دیے۔
اور اس ابت کی اجازت دے دی کہ حکومت اسے جس طرح چاہے ان ویڈیو فوٹیج کا استعمال کرے۔تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں کیاگیا ہے کہ اس ویڈیو کو جاری کیا جائے یا نہیں۔ اس کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی ہی کریں گے۔تاہم اہیر نے اس کا کوئی جواب نہیںدیاکہ کیا حکومتیہ ویڈیو جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
البتہ یہ ضرور کہا کہ فی الحال اس ضمن میں کوئی فیصلہ نہیںکیا گیا ۔حتمی فیصلہ وزیر اعظم ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر ملک کی اپنی پالیسیاں ہوتی ہیں اور ہر ایک کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے۔سنجے نروپم اور اروند کیجری وال جیسے لوگ پاکستان کی ہی بولی بولیں گے اور اسی کو سنیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او) نے خلاصہ بیان کر دیااور ہندوستان میں ہر ایک نے اس پر آمنا و صدقنا کہا۔دریں اثنا اعلیٰ فوجی افسران نے بر سبیل تذکرہ یہ کہا کہ فوج تو چاہتی ہے کہ ہندوستان یہ ویڈیو بطور ثبوت جاری کر کے جاری کر کے ان سب کو جواب دے دے جو یہ الزام لگا رہے ہیںکہ کوئی فوجی کارروائی کی ہی نہیں گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian army gives green signal for the release of video footage of surgical strikes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply