پاکستان باز نہ آیا تو ہندوستانی فوج کرارا جواب دے گی: لیفٹننٹ جنرل بھٹ

نئی دہلی: سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور دراندازی کے واقعات میں اضافہ کے درمیان ہندستان نے پاکستان سے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ سرحد پر امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے لیکن کسی بھی ناپاک حرکت کا منہ توڈ جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کی درخواست پر ہندستان اور پاکستان کے ملٹری آپریشن کے ڈائرکٹر جنرلوں کے درمیان آج صبح جموں کشمیر میں کنٹرول لائن پر موجودہ صورتحال کے بارے میں ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی۔ ہندستان کے ملٹری آپریشنل ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل اے کے بھٹ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے واضح کیا کہ ہندستان سرحد پر امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے لیکن یہ عزم پاکستانی فوج کی منشا اور حرکت کے مطابق ہو گا۔ اگر پاکستانی فوج دراندازوں کو اکسانے اور بڑھاوا دینے کا کام کرے گی اور سرحد پار سے فائرنگ ہوگی تو ہندوستانی فوج اس کا کرارا جواب دے گی۔گزشتہ ایک مہینہ کے اندر دونوں ممالک کے ملٹری ڈائرکٹر جنرلوں کے درمیان دوسری بار ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی ہے۔
لیفٹننٹ جنرل بھٹ نے پاکستانی فوج کے ذریعہ بے وجہ سرحد پر کشیدگی بڑھانے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ پاکستان کے فوجی ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے غیرفوجیوں کے مارے جانے کا معاملہ اٹھائے جانے پر ہندستانی جنرل نے کہا کہ ہندوستانی فوج مکمل طور پیشہ ورانہ ہے اور کسی بھی طریقے سے غیرفوجیوں کو نقصان پہنچانے کا کام نہیں کرتی۔ خیال ر ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان کی طرف سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے ہندستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس فائرنگ میں سرحدی گاووں میں غیرفوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں اور املاک کا بھی نقصان ہوا ہے۔ ہندوستانی فوج نے اس کا کرارا جواب دیا ہے اور کئی بار زبردست جوابی کارروائی کر کے کئی پاکستانی بنکروں کو تباہ بھی کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian army dgmo discusses loc situation with pak counterpart in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply