ہندوستانی فوج میں بھرتی کے امیدواروںنے صرف انڈر وئیر میں امتحان دیا

نئی دہلی: ایک عجیب وغریب واقعہ میں ہندوستانی فوج میں شامل ہونے کے لیے امتحان دینے والے ایک ہزار امیدواروں سے کہا گیا کہ ان کو صرف انڈر وئیر پہن کر پرچہ حل کرنے پر راضی ہوں تبھی انہیں امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔یہ واقعہ بہار کے شہر مظفر پور کا ہے جہاں ایک ہزار نوجوانوں نے فوج میں کلرک کی اسامی کے لیے صرف انڈر وئیر پہن کر امتحان دیا۔کچھ اخبارات نے تو اس منظر کو دکھانے والی وہ تصویریں بھی شائع کی ہیں جن میں ایک بڑے اور کھلے میدان میں امیدوار انڈر وئیر پہنے آلتی پالتی مارے بیٹھے پرچہ حل کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے ایک پہلو کو میز کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اس پر کاپی رکھ کر جواب لکھے۔اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کے کرنل وی ایس گودھارا نے میڈیا کو بتایا کہ اس اقدام کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ امتحان کے دوران کوئی امیدوار نقل نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مکمل تلاشی لی اور اس بات کا مکمل اطمینان کر لینے کے بعد کہ امیدوار رتی بھر شے بھی اپنے ساتھ لے کر امتحان گاہ میں داخل نہیں ہورہا امیدوار کو اندر جانے دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian army aspirants forced to take exams in underwear in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply