ہندوستانی فضائیہ کاطیارہ انڈومان میں لاپتہ

نئی دہلی :آج صبح چنئی سے پورٹ بلیئر کے لئے روانہ ہونے والے ہندوستانی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے اے این۔32 کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ ایئر فورس کے ذرائع کے مطابق طیارے میں عملے کے 6 اراکین سمیت مجموعی طورپر 29 افراد سوار ہیں۔
اس طیارے نے صبح تقریبا ساڑھے سات بجے چنئی میں واقع فضائیہ کے تامبرم ہوائی اڈے سے پرواز کی تھی۔ فضائیہ کے مطابق طیارے کو ساڑھے گیارہ بجے پورٹ بلیئر اترنا تھا لیکن یہ ابھی وہاں نہیں پہنچا ہے۔
ایئر فورس نے اب تک طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ابھی اس کو لاپتہ نہیں کہا جا سکتا۔ وہ اسے تکنیکی زبان میں ‘اوورڈیو’ بتا رہی ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian air force plane with 29 on board goes missing in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply