آئندہ سرجیکل اسٹرائیک میں ہندوستانی فضائیہ پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتی ہے

نئی دہلی: پاکستان کو زبردست وارننگ دیتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنووا نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ایک اور سرجیکل اسڑرائیک کا فیصلہ کیا تو ہندوستانی فضائیہ سرحد پار واقع تمام ایٹمی تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستان کے جنگی ایتمی اسلحہ کے معاملہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دھنووا نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ سرحد پار واقع ایتمی تنصیبات کا سراغ لگانے ،انہیں ہدف مقرر کرنے اور پھر ان پر حملہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے حال ہی میں کہا ہے کہ ہندوستان کو دو محاذوں پر یعنی پاکستان اور چین سے جنگ کا خطرہ ہے۔انہوننے کہا کہ اگر دونوں محاذوں پر جنگ چھڑ ی تو انہیں مکمل طور پر تباہ کن کارروائی کے لیے 42اسکواڈرنوں کی ضرورت پڑے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian air force chief says can hit pakistan nuclear sites in next surgical strike in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply