عالمی برادری پاکستان کو دہشت گردانہ پالیسی ترک کرنے پر مجبور کرے:ہندوستان

نئی دہلی:ہندستان نے جنوبی ایشیا میں کشیدگی بڑھنے کا اصل سبب دہشت گردی کو حمایت دینے کی پاکستان کی پالیسی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کو یہ پالیسی ترک کرنے کے لئے مجبور کرے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے نئی دہلی میںمعمول کی بریفنگ میں جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ یہ درست ہے کہ خطے میں کشیدگی ہے لیکن کشیدگی کی بنیادی وجہ بھی ہوتی ہے اور وہ سب جانتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے عالمی برادری کو پاکستان کو مجبور کرنا چاہئے کہ وہ دہشت گردی کی پشت پناہی کی پالیسی ترک کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان پاکستان کو نہایت مراعات یافتہ ملک کا درجہ دینے پر نظر ثانی کرے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India will review mfn status to pakistan vikas swarup in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply