مودی حکومت پاکستان کا ناطقہ بند کر دے گی:بی جے پی

کوزی کوڈے:بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے آج یقین دلایا کہ مودی حکومت کے ذریعہ پاکستان کے خلاف سفارتی ،معاشی اور فوجی محاذ پر ناکہ بندی کرنے کی کارروائی کی جائے گی جس سے پاکستان کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگا اور آخر میں وہ دہشت گرد ملک قراردیا جائے گا۔
کیرالہ کے شمالی ساحلی شہر میں پارٹی کی قومی کونسل کی میٹنگ میں حصہ لینے آئے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ نے یہاںکہا کہ قومی سکیورٹی بھی ترقی کا اہم موضوع ہے۔
اس کے پیش نظر جموں و کشمیر میں اڑی کے واقعہ پر غوروخوض ایک سنجیدہ موضوع ہونا فطری ہوگا۔ پاکستان کے ساتھ 1960 میں کئے گئے دریائے سندھ کے آبی معاہدے سے متعلق پوچھے جانے پر بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ حکومت کیا کرے اور کیا نہیں ،پارٹی یہ نہیں کہے گی کیونکہ حکومت میں بھی پارٹی کے ہی رہنما ہیں مگرہر اس چیز کو دھیان میں رکھاجانا چاہیے جس سے پاکستان کو بھی اسی درد کانہ بھولنے والا احساس ہوسکے جو وہ ہندوستان کو دیتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India will not spare pakistan says bjp national secretary in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply