ہندوستان نے ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کا خیر مقدم کیا

نئی دہلی:ہندوستان نے افغانستان کے سلسلے میں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے آج کہا کہ اس سے ملک میں دہشت گردوں کو باہر نکالنے سے ملنے والی حمایت کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں کہا کہ ہندوستان افغانستان کے سامنے پیش آنے والے چیلنجز اور دہشت گردوں کو سرحد پار سے ملنے والی حمایت اور پناہ کے معاملات سے نمٹنے کی کوششوں کو تیز کرنے کے مسٹر ٹرمپ کے عزم کا خیر مقدم کرتا ہے اور ان کی تشویش اور مقاصد کو سمجھتا ہے۔
مسٹر کمار نے کہا ہم افغانستان کی حکومت اور عوام کے ان کے ملک میں امن سلامتی استحکام اور خوش حالی لانے کی کوششوں کی حمایت کرنے کیلئے عہد بند ہیں۔ ہم افغانستان اور ان کے لوگوں کے ساتھ اپنی روایتی دوستی کو برقرار رکھنے اور وہاں تعمیر نو اور ترقی میں مدد دینے میں ہمیشہ آگے آگے رہے ہیں اور ہم ان کوششوں کی مزید حمایت اور تعاون جاری رکھیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India welcomes u s president donald trumps new afghanistan policy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply