ہندوستان پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی پسند دیکھنے کا متمنی ہے:خارجہ ترجمان

نئی دہلی:ہندوستان نے پاکستان میں ہوئے عام انتخابات کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت ایک محفوظ مستحکم، ترقی یافتہ، دہشت گردی اور تشدد سے پاک جنوب ایشیا بنانے کے لیے تعمیری کام کرے گی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا” ہندوستان ایک ایسے خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کاآرزومند ہے جو اپنے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام نے جس طرح جمہوریت میں اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ خوش آئند ہے ۔

ترجمان نے یہ بیان جو پاکستان کے عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کیے جانے کے بعد ہندوستان کی جانب سے جاری کیا جانے والا پہلا سرکاری بیان ہے،وزیر اعظم نریندرمودی کے دورہ افریقہ سے واپسی کے بعد جاری کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India welcomes pakistans election results in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply