ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کا ہند نے خیر مقدم کیا

نئی دہلی:اڑی میں دہشت گردانہ حملے اور سرجیکل اسٹرائک کے بعد پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہندوستان نے 4 دسمبر کو امرتسر میں منعقد ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کے مبینہ فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس شوروپ نے ہفت روزہ میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہارٹ آف ایشیا افغانستان کی مدد کے لئے ایک کثیر جہتی کانفرنس ہے اس لئے ہندوستان اس میں شرکت کرنے والے تمام ملکوں کا خیرمقدم کرتا ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے حکومتی سطح پر تصدیق کا ابھی انتظار ہے اور انہیں میڈیا رپورٹوں کے توسط سے ہی پاکستان کی مجوزہ شرکت کے بارے میں علم ہواہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India welcome pakistan at heart of asia conference in amritsar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply