ہند مالدیپ تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے

نئی دہلی: ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقات اس وقت مزید کشیدہ ہو گئے جب سخت آزمائش میں مبتلا مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے دوست ممالک چین، سعودی عرب اور پاکستان میں تو سفیر بھیجے لیکن نہیں بھیجا تو ہندوستان نہیں بھیجا۔
تاہم مالدیپ کے ہائی کمشنر معین ہندوستان احمد محمد نے کہا کہ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ، جس نے ابھی تک اس معاملہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، اسی قسم کے معاملہ میں ایک خصوصی ایلچی کی نئی دہلی آمد ممکن نہ ہونے دی کیونکہ اس دورے کی جو تاریخ تجویزکی گئی تھی اسے حکومت ہند نے یہ کہتے ہوئے نامنظور کر دیا تھا کہ ان تاریخوں میں ہندوستانی قیادت سے ملاقات نہ ہو سکے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم یہ مجبوری سمجھ سکتے ہیں کیونکہ وزیر خارجہ سشما سوراج ملک سے باہر ہیںاور وزیر اعظم نریندر مودی اس ہفتہ متحدہ عرب امارات کے دورے پرروانہ ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ مسٹر مودی جمعہ کو اردن، فلسطین، متحدہ عرب الارات اور عمان کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں جبکہ محترمہ سشما سعودی عرب کے ایک تین روزہ دورے پر ہیں۔اور جمعرات کی شب ہی واپس آئی ہیں۔

Title: india was first stop for special envoy but mea declined visit says maldives ambassador in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply