ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستانی مہمانوں کی شایان شان خاطر تواضع کی گئی تھی:وزارت خارجہ

نئی دہلی:وزارت خارجہ نے امرتسر میں اختتام پذیرہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستانی وفد اور وہاں کے میڈیا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دوسرے مہمانوں سے بہتر سہولتیں دی گئیں اور ان کی ان کے شایان شان مہمان نوازی کی گئی تھی۔ وزارت کے ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے شکایات کئے جانے کی کوئی وجہ نہیں۔ ان کی شاندار مہمان نوازی کی گئی تھی۔
تقریباً ہرجگہ پر جانے کی اجازت تھی۔پاکستانی وفد کو اضافی کمرے دیئے گئے اور پاکستانی وزیر اعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کو بکتر بند کاریں سمیت خصوصی سیکورٹی ضروریات کے پیش نظر وہ خصوصی سہولتیں بہم پہنچائی گئیں جو کانفرنس میں شرکت کرنے والے وزرائے خارجہ تک کو نہیں دی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پروگرام میں آخری لمحات میں تبدیلی اور مسٹر عزیز کے خصوصی طیارے کے وقت سے 12 گھنٹے پہلے آنے کے باوجود یہ ممکن ہو پایا۔اطلاع ملتے ہی منٹوں میں ان طیاروں کی تازہ پرواز کلیئرنس دی گئی جس سے مسٹر عزیز سرکاری ضیافت اور وزیر اعظم سے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں شامل ہو سکیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India was a gracious host to pakistan at the heart of asia conference in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply