دنیا کے کسی بھی حصہ کودہشت گردوں کا مسکن نہیں بننے دیا جائے گا: ہند ، امریکہ مشترکہ بیان

نئی دہلی: (یو این آئی) ہندوستان اور امریکہ نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لئے پاکستان کو بالواسطہ طور پر نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہوں کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اور دونوں ملک دہشت گردی کے صفایا کے لئے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور ان کے امریکی ہم منصب جیمس میٹس نے یہاں سکیورٹی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے دو طرفہ مذاکرات کے بعد میڈیا کے سامنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دونوں ملک دہشت گردی کو بڑا چیلنج اور خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو دنیا میں کہیں بھی برداشت نہیں کر یں گے۔
محترمہ سیتا رمن نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ دونوں لیڈروں نے سرحد پار سے دہشت گردی پر تفصیل سے بحث کی ہے۔ اس معاملے پر دونوں ممالک کے موقف میں یکسانیت ہے اور دونوں دہشت گردی کو ایک پالیسی کے طور پر اپنانے والوں سے نمٹنے اور دہشت گردی کے ڈھانچے کو نیست و نابود کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اورامریکہ دہشت گردوں کے خلاف ساتھ مل کر لڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ انہوں نے امریکی وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت میں یہ مسئلہ بھی اٹھایا گیا کہ پاکستان امریکہ سے ملنے والی فوجی امداد کا استعمال دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسٹر میٹس پاکستان کے دورے کے دوران اس مسئلے پر بات کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India us hit out at terror safe haven pakistan in joint statement in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply