بحر بنگال میں ہند، امریکہ اور جاپان بحریہ کی مشترکہ مشقیں شروع

نئی دہلی: ہندستان اور چین کے مابین سرحدی تنازعہ اور بحیرہ چین خطہ میں چین کی جانب سے غلبہ حاصل کرنے کی کوششوں سے جنوب مشرقی ایشیا میں پیداشدہ ارضی سیاست کے بحران کے مابین امریکہ، جاپان اور ہندستان نے باہم مضبوط دفاعی تعاون کی بہترین مثال پیش کرتے ہوئے آج سے خلیج بنگال میں اپنی مشترکہ مالابار بحری مشق شروع کردی ہے۔ 17 جولائی تک چلنے والی اس مشق کا اصل مقصد تینوں ممالک کی بحریہ کے مابین سمندر میں چلائی جانے والی سیکورٹی مہموں میں بہترین باہمی سمجھ اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
اس بار اس مشق میں خاص طور سے طیارہ بردار جہازوں، ہوائی سیکورٹی، میزائل شکن اور آبدوز شکن جنگی نظام اور دفاع اور راحت کیلئے چلائی جانے والی مشترکہ کوششوں پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔ ہندستان کی جانب سے اس مشق میں آئی این ایس وکرانت، میزائل شکن نظام سے لیس جہاز رنویر، ملک میں بنائے گئے اسٹیلتھ فریگیٹ شوالک اور سہیادری، میزائلوں سے لیس جہاز کورا اور کرپان، سندھو گھوش زمرہ کی ایک آبدوز، آئی این ایس جیوتی اور طویل دوری تک پرواز کرنے کے قابل گشتی طیارہ پی آٹھ آئی حصہ لے رہے ہیں۔
امریکہ کی نمائندگی امریکہ کے ساتویں بحری بیڑے کا اہم جنگی جہاز نیمتز، کروز میزائلوں سے لیس جہاز پرنسٹن، میزائل شکن نظام سے لیس یو ایس ایس ہاورڈ، یو ایس ایس شوپ اور یو ایس ایس کڈ کر رہا ہے۔ انکے ساتھ ہی لاس اینجلس فاسٹ ٹریک آبدوز اور گشتی طیارہ پی آٹھ اے بھی امریکہ کی شان میں اضافہ کر رہے ہیں۔ جاپان نے مشق میں اپنے دفاعی جنگی جہاز جے ایس اجومو اور جے ایس ساجانامی کو بھیجا ہے۔ اس کے کچھ سمندری گشتی طیارے بھی اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ مشق کے دوران تینوں بحریہ کے مابین راحت و بچاؤ مہموں میں ہم آہنگی کے ساتھ ہی جنگ کی صورتحال میں بھی باہم تعاون کے طریقوں کی وشاکھاپٹنم میں شاندار نمائش کی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India us and japan start malabar naval exercise in bay of bengal amid china tensions in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply