ہند برطانیہ مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر متفق

نئی دہلی: ہندوستان اور برطانیہ تجارت پر مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے نیز دفاع، سائنس و تکنالوجی،صاف ستھری توانائی اور سائبر سیکورٹی میں شراکت بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا کے ساتھ آج یہاں میٹنگ کے بعد اور میڈیا کے سامنے بیان میں کہا کہ ہم تجارت پر مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر متفق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف سازوسامان کی تجارت بڑھانے پر ہی نہیں بلکہ ماہر پیشہ وروں او رخدمات کی توسیع کے طریقے بھی سجھائے گا۔ دہشت گردی کو پوری انسانیت کے لئے خطرہ بتاتے ہوئے مسٹر مودی نے برطانوی وزیر اعظم سے سرحد پار دہشت گردی کے تئیں گہری فکر مندی ظاہر کی۔
مسٹر مودی نے بین الاقوامی برادری سے دہشت گردی کو بڑھاوا دینے والے ملکوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ظاہر کی۔ انہوں نے بتایاکہ ہندوستان اور برطانیہ بین اقوامی دہشت گردی پر ایک کنونشن منظور کرانے پر بھی متفق ہوئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India uk set up joint working group in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply