مودی اور متحدہ عرب امارات کے ولیعہد شہزادہ النہیان بدھ کو نئی دہلی میں کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے

نئی دہلی:ہندوستان اور ریاست ہائے متحدہ امارات (یو اے ای) کی اعلی قیادت کے درمیان کل ہونے والے سربراہ اجلاس میں ہندوستان کے ڈھانچہ جاتی سیکٹر میں ابوظہبی سرمایہ کاری فنڈ سے 75 ارب ڈالر کی رقم کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں انتظامی ڈھانچے کی تشکیل اور دفاعی پیداوار کے سیکٹر میں تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔
68 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر آج یہاں پہنچنے والے ابوظہبی کے شہزادہ اور یو اے ای کے ڈپٹی سپریم کمانڈر جنرل شیخ محمد بن زائد النیہان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان بدھ کے روز نئی دہلی میں واقع حیدرآباد ہاؤس میں سربراہ اجلاس ہو گا۔ وزارت خارجہ میں سکریٹری (اقتصادی امور) امر سنہا نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان رابطہ کے چار اہم عنصر ہیں۔ پہلا کاروبار، دوسرا- سرمایہ کاری، تیسرا- توانائی کا تحفظ اور چوتھا ۔
دفاع اور سیکورٹی۔ دہشت گردی کے بین الاقوامی چیلنج سے مقابلے کیلئے بھی دونوں ممالک کے درمیان بہت ’اچھا تعاون ہو رہا ہے۔ تاہم مطلوبہ دہشت گرد داؤد ابراہیم کی املاک کو ضبط کئے جانے کے سوال پر انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ جب کچھ ہوگا تو بتا دیا جائے گا۔ مسٹر سنہا نے کہا کہ ہندوستان میں ابوظہبی سرمایہ کاری فنڈ سے 75 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں ہندوستان نے یو اے ای کو ایک فریم ورک کا مسودہ سونپا ہے۔
امید ہے کہ اس پر ابوظہبی سرمایہ کاری فنڈ اور قومی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری فنڈ (این آئی آ ئی ایف ) کے درمیان ایک معاہدے پر کل دستخط ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سرمایہ کاری کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل سے منسلک کیا جائے گا جس کے ذریعے ہندوستان میں بندرگاہوں، سڑکوں، ہوائی اڈوں، ریلوے، ڈیموں وغیرہ کے وسیع منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India uae expected to ink strategic agreements tomorrow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply