ہندوستان چین کے ساتھ تجارتی خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے: سیتارمن

نئی دہلی: صنعت و تجارت کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی خسارہ کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور چین کے بازاروں میں ہندوستانی کمپنیوں کے لئے وسیع رسائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
محترمہ سیتارمن نے یہاں صنعتی پالیسی اور ترقی محکمہ کے بیرونی ملکوں کے ساتھ تجارت سے متعلق اعدادو شمار کو ظاہر کرنے والے ایک ڈیش بورڈ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے بیرونی ملکوں کے ساتھ تجارت میں گراوٹ تھم گئی ہے۔اس ڈیش بورڈ کو وزارت کی ویب سائٹ سے جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی خسارہ ایک پرانا مسئلہ ہے۔
حکومت اس کے حل کے لئے کوشش کررہی ہے۔ چین کے متعلقہ افسران کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ سال2014 میں ہند۔ چین ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں بھی یہ معاملہ اٹھایاگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چین کو ہندوستانی برآمدات میں اضافہ کے لئے حکومت نے قدم اٹھائے ہیں۔ اس کے لئے عملی مسائل دور کئے جارہے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں چین میں کاروبار کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن انہیں وہاں بعض رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انفارمیشن ٹکنالوجی کی بھی کمپنیاں چین جانا چاہتی ہیں لیکن ان کے لئے مناسب ماحول نہیں مل پارہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India trying to reduce trade deficit with china says sita raman in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply