ہندوستان پاکستان میں سکھوں سے زبردستی اسلام قبول کرانے کا معاملہ اٹھائے گا

نئی دہلی: ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ پاکستا ن میں کچھ سکھوںکو جبراً مذہب اسلام قبول کرانے کا معاملہ پاکستان کے سامنے اٹھائے گا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ ہم اس معاملہ کو حکومت پاکستان کےساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھائیں گے۔
پاکستان کے میڈیاکے مطابق خیبر پختون خوا کے ہنگو ضلع میں کچھ سکھوں نے ڈپٹی کمشنر شاہد محمود سے کہا کہ تحصیل تال کے اسسٹنٹ کمشنر یعقوب خان سکھوں سے زبردستی اسلام قبول کرا رہے ہیں۔
فریدچند سنگھ نام کے ایک سکھ کے حوالے سے ،جس نے شکایت درج کرائی ہے،کہا گیا ہے کہ یہ سکھ برادری 1901سے مسلمانوں کے ساتھ پر امن طور سے رہ رہیہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو کے مسلمانوں نے سکھوںکوکبھی کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India to take up alleged conversion of sikhs in pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply