پاکستان کے ساتھ روس کے فوجی تعاون سے مسائل بڑھیں گے: ہندوستان

نئی دہلی:گوا میں اس ہفتے ہونے والے برکس کانفرنس سے قبل ہندوستان نے روس کے سامنے اپنا موقف پیش کر دیا ہے کہ دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والے پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون نامناسب ہے۔ اس سے صرف مسائل بڑھیں گے ۔ اس امر کی بھی توقع کی جارہی ہے کہ کانفرنس میں روسی وزیر اعظم ولادیمیر پوتن سے اپنی ملاقات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان روس فوجی مشقوں کا معاملہ اٹھا سکتے ہیں۔
مسٹر مودی برکس (برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ) کانفرنس کے دوران مسٹر پوتن سے علاحدہ ملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ روسی فوجی مشقوں کا مسئلہ تو اٹھائیں گے ہی ساتھ ہی علاقائی اور بین الاقوامی واقعات پر بات چیت کے علاوہ دفاع، سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت کئی پہلوؤں پر بھی بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے ساتھ روس کی پہلی مشترکہ فوجی مشق کے بعد مسٹر پوتن کے ساتھ مسٹر مودی کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔
روسی خبر رساں ایجنسی ریا نوووتسی کو دیئے انٹرویو کے دوران روس میں ہندوستان کے سفیر پنکج سرن نے اس کے اشارے دیے۔ مسٹر سرن نے بتایا کہ انہوں نے روس کے سامنے اپنا موقف پیش کر دیا ہے کہ دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والے پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون نامناسب ہے۔ اس سے صرف مسائل بڑھیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ روس نے ا ڑی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی تھی لیکن اس نے فوجی مشق منسوخ نہیں کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India to raise issue of russia pak jt military exercise at annual summit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply