ہندوستان جیش محمد کے سرغنہ پر پابندی کے لیے اقوام متحدہ سے پھر رجوع کرے گا

نئی دہلی: جیش محمد کے سربراہ اظہر مسعود پر اقوام متحدہ سے پابندی عائد کرانے کی سابقہ کوششوں میں ناکام رہنے کی پروا کیے بغیر ہندوستان ایک بار عالمی تنظیم سے مطالبہ کرے گا کہ اظہر مسعود پر پابندی لگائی جائے۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ ہم 1267پابندیاں کمیٹی سے رجوع کریں گے کہ پابندیوں والی فہرست میں مسعود اظہر کا نام بھی شامل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بڑی عجیب و غریب بات ہے کہ پابندیوں کی فہرست میں تنظیم کے طور پر جیش محمد کا تو اندراج ہے لیکن اس کے سربراہ کا نام درج نہیں ہے۔انہوںنے یہ بھی کہا کہ ہندوستان پہلے ہی اقوام متحدہ کی پابندیوں کی کمیٹی کو پاکستان میں سرگرم القاعدہ ،طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ 11دہشت گردوںکے ناموں پر مشتمل ایک تازہ فہرست دے چکا ہے ۔اقوام متحدہ نے 2001میں جیش محمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔لیکن ممبئی حملوں کے بعد اظہر مسعود پر پابندیاں عائد کرانے کی ہندوستانی کوششیں چین کی طرف سے ویٹوکیے جاتے رہنے کے باعث بار آور نہ ہو سکیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India to move un for ban on jem chief in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply