ہندستان کی جیلوں میں بند 40برمی قیدی جلد رہا کیے جائیں گے: مودی

نیپائدا: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پڑوسی ہونے کے ناطے سکیورٹی کے شعبہ میں ہندستان اور میانمار کے سامنے ایک جیسے چیلنجز ہیں اور اسے دیکھتے ہوئے بحری اور اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کئے جانے کی ضرورت ہے۔ مسٹر مودی نے میانمار کی رہنما (کونسلر) آنگ سان سوچی کی موجودگی میں اپنی تقریر میں کہا کہ ضروری ہے کہ ہم اپنی طویل بری اور بحری حدودمیں امن و استحکام قائم رکھنے کے لئے مل کر کام کریں۔ مسٹر مودی نے یہ بھی کہا کہ ہندستان کی مختلف جیلوں میں بند میانمار کے 40 قیدیوں کو جلد ہی رہا کیا جائے گا اور میانمار کے جو شہری ہندستان آنا چاہتے ہیں انہیں حکومت ہند فیس کے بغیر ویزا فراہم کریگی۔ اس موقع پرمحترمہ سوچی نے کہا کہ مسٹر مودی کے میانمار دورے سے دونوں ملکو ں کے رشتے اور مضبوط ہونگے۔ انہوں نے میانمار میں صلاحیت سازی کے مختلف اقدامات ، جمہوری روایات اور اداروں کو مضبوطی فراہم کرنے میں مدد کے لئے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India to free 40 myanmarese prisoners in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply