ہندوستان تنازعات کے پر امن تصفیہ کے لیے پاکستان کی ہر پیش کش کا صدق دلی سے احترام کرے گا:وزیر دفاع

نئی دہلی: وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی پیش رفت کا ہندوستان صدق دلی اور پوری سنجیدگی سے خیر مقدم کرے گا۔

وزیر دفاع کا یہ عرصہ دراز سے معرض التوا میں پڑے تنازعات کے تصفیہ کے لیے مذاکرات کرنے کے حق میں پاکستانی فوجی سربراہ کے بیان کے پس منظر میں دیا گیا بیان ہے۔سیتا رمن نے مزید کہا کہ مسلح دستے ماہ رمضان کے دوران جموں و کشمیر میں کوئی کارروائی نہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کا پورا پورا احترام کریں گے اور حکم بجا لائیں گے۔

سیتا رمن نے اس خیال کا اظہار یہ معلوم کے جانے پر کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کے پر امن تصفیہ کے پاکستانی فوجی سربراہ کے حالیہ اشارے پر ہند کا کیا ردعمل ہے۔

Title: india takes seriously any pak comment on peace nirmala sitharaman | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply