سکھوں کے دورہ پاکستان کے دوران خالصتان کا معاملہ اٹھانے پر پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

نئی دہلی: ہندوستان نے پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر متعین نئی دہلی کو طلب کر کے سکھ زائرین کے سفر پاکستان کے دوران خالصتان مسئلہ اٹھانے کی کوششوں پر احتجاج درج کرایا۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس قسم کی تمام سرگرمیاں جو ہندوستان کی خود مختاری، اقتدار اعلیٰ،علاقائی یکجہتی اور فرقہ واریت کے جذبات بھڑکانے کے مقصد سے کی جارہی ہیں، فوری طور پر بند کر دے ۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیساکھی کے تہوا کے موقع پر سکھ زائرین کی پاکستان آمد کے موقع پر اشتعال انگیز بیانات اور سکھوں کی کئی مذہبی عبادت گاہوں پر پوسٹروں کے توسط سے خالصتان کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔
بیان میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان ہندوستانی یاتریوں کے دورے کے دوران متنازعہ معاملات اٹھا کردونوں ممالک کے درمیان زائرین کے دوروں کے تبادلہ کے حوالے سے 1974میں طے کیے گئے دو طرفہ سفری آداب کی بارہا خلاف ورزی کرچکا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India summons paks deputy hc protests raising of khalistan issue during visit of sikh pilgrims in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply