سرحد پار سے دہشت گردی کو پاکستانی حمایت جاری رہنے پر ہندوستان نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا

نئی دہلی: تعلقات میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان ہندوستان نے پاکستانی ہائی کمشنر متعین ہندوستان عبد الباسط کو طلب کر کے وادی کشمیر میں دہشت گردی کی حمایت جاری رکھنے پر احتجاجی مکتوب تھمایا۔
خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے عبا لباسط کو ساؤتھ بلاک دفتر میں طلب کر یہ سخت الفاظ میں تحریر احتجاج نامہ، جس میں لشکر طیبہ اور شمالی کشمیر میں حال ہی میں ایک اے کے 47، کارآمد کارتوس ، گرینیڈ اور گرینیڈ لانچروں کے ساتھ گرفتار کیے جانے والے ایک پاکستانی شہری بہادر علی کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ،انہیں سونپا۔
مراسلہ میں کہا گیا ہیے کہ بہادر علی نے یہ بات قبول کی کہ لشکر طیبہ کے کیمپوں میں تربیت پانے کے بعد وہ ہندوستان میں داخل ہوا تھا´۔جہان وہ لشکر طیبہ کے آپریشن روم سے متواتر رابطہ میں تھا اور ہندوستانی سلامتی دستوں پر حملوں اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی ہدایات موصول کر رہا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India summons pakistani envoy abdul basit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply