فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی پر ہندوستان نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا

نئی دہلی: پاکستانی فوج کی طرف سے جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر دو ہندوستانی جوانوں کی لاشوں کو مسخ کرنے پر ملک میں غم و غصہ کی لہر کے درمیان خارجہ سکریٹری ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج پڑوسی ملک کے ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کر کے اس مکروہ کارروائی کے لئے مجرم پاکستانی فوجیوں اور ایریا کمانڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
خارجہ سکریٹری نے ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے اس وحشیانہ کارروائی پر ہندوستان کا احتجاج درج کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ ‘ خارجہ سکریٹری نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا، انہیں ہندوستان کے احتجاج اور اعتراض سے آگاہ کیا اور اس کارروائی کے لئے ذمہ دار پاک فوج اور ایریا کمانڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India summons pak envoy abdul basit over beheading of soldiers in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply