ہندوستان نے پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا

نئی دہلی:ہندوستان نے گوردوارہ پنجہ صاحب میں ہندستانی ہائی کمشنر متعین پاکستان اجے بسیریا اور قونصل خانے کے اہلکاروں کو داخل نہ ہونے دینے پر پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر متعین ہندستان سید حیدر شاہ کوطلب کر کے سخت احتجاجی مکتوب سونپا۔

وزارت خارجہ نے دہلی میں ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے بھی اس معاملہ پر تحریری احتجاج کیا۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مسٹر بسیریا کے پاس پاکستانی وزارت خارجہ سے گوردوارے جانے کے لیے خصوصی اجازت نامہ بھی تھا ۔

تین ماہ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ ہندوستانی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخل ہونے سے روکا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India summons pak dy high commissioner in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply