ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بنگلہ دیش مددپیشکش کی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان اپنے مشرقی پڑوسی کی ہر طرح سے مدد کرنے تیار ہے دہشت گردی کے خلاف بنگلہ دیشی عوام اور حکومت کو مکمل تعاون دینے کی پیشکش کی۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان انٹیگرل چیک پوسٹ کے افتتاح کے موقع پر جس کا انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ کے ساتھ گذشتہ روز مشترکہ طور پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا، یہ پیشکش کی۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی نے بھی کولکاتا سے اس ویڈیو کانفرنسنگ میں شرکت کی۔ پٹراپول- بیناپول ہند- بنگلہ دیش تجارت کے لئے ایک اہم سرحدی چوکی ہے۔
پٹراپول کے راستے پچاس فیصد سے زیادہ ہند – بنگلہ دیش تجارت ہوتی ہے۔ پٹراپول آئی سی پی ، جو کہ ہندوستان کی زمینی چوک پوسٹ اور زمینی کسٹم اسٹیشن ہے، یہاں سے 15 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی تجارت ہوتی ہے۔ ہر سال تقریباً 15 لاکھ افراداور ایک لاکھ پچاس ہزار ٹرک پٹراپول – بیناپول سے گزرتے ہیں۔
پٹراپول پوسٹ سیکیورٹی، امیگریشن، کسٹم اور قرطینہ وغیرہ جیسی اہل اور مؤثر سہولیات بہتر طریقے سے فراہم کرتی ہے جبکہ یہ افراد، اشیا اور ٹرانسپورٹ کی آسان نقل و حمل میں بھی مدد کرے گی۔ پٹراپول چیک پوسٹ اگرتلہ (ہندوستان) – اکھورا (بنگلہ دیش) سرحد پر اگرتلہ آئی سی پی کے بعد ہند بنگلہ دیش سرحد پر دوسری مربوط چیک پوسٹ ہوگی۔
امید ہے کہ پٹراپول چیک پوسٹ کے شروع ہونے سے تجارت کی صلاحیت دوگنی ہوجائے گی اور مقامی تجارتی برادری کو سامان کے نقل و حمل میں وقت اور لاگت میں کمی سے کافی فائد ہ ہوگا۔ پٹراپول چیک پوسٹ ہند- بنگلہ دیش وسیع ، معاشی سرگرمیوں اور رابطے کو بھی فروغ دینے کا کام کرے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India stands with you narendra modi tells bangladeshs sheikh hasina in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply