وزیر اعظم نے من کی بات پروگرام میں کیرل کے سیلاب زدگان کی دلجوئی کی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرل کے سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آل انڈیا ریڈیو سے براہ راست نشر ”من کی بات “ کے عنوان سے اپنے ماہانہ خطاب میں کیرل کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوراملک ان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے ۔ اگرچہ جو جانی اتلاف ہوا ہے اس کا ازالہ تو نہیں کیا جا سکتا لیکن ملک کے سوا سو کروڑ لوگوں کی تمام ہمدردیاں سیلاب زدگان اور عزیزوں کو کھو دینے والوں کے ساتھ ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ مانسون کاشتکاروں کے لیے خوشیوں کی نوید لاتا ہے ۔

کیونکہ اس سے ان کے کھیت سیراب ہوتے ہیں اور آبپاشی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے پانی کا وافر ذخیرہ بھی ہو جاتا ہے ۔لیکن بدقسمتی سے کبھی کبھی بہت زیادہ بارش ہلاکت خیز و تباہ کن سیلاب کا باعث بن جاتی ہے۔

لیکن انہیں پورا یقین و اعتماد ہے کہ کیرل کے لوگ اپنے صبر و استقلال اور ہمت و شجاعت کے ساتھ حالات کا سامنا کر کے بہت جلد ریاست کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں مددگار و معاون ثابت ہوں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India stands with flood hit kerala in this hour of need pm modi in mann ki baat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply