ہند۔لنکا کی14روزہ مشترکہ فوجی مشقیں ختم

نئی دہلی: ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان مشترکہ فوجی مشق مترا شکتی 2016 کل ختم ہوگئی۔ 14 دن تک چلنے والی اس فوجی مشق میں زبردست فوجی تربیت حاصل کی گئی۔
یہ فوجی مشقیں امبی پوسا کے سنہا رجمنٹل سینٹر پر متاثر کن اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیرہوئیں۔ ہندستانی فوج کے راجپوتانہ رائفلز ریجمنٹ کی ایک انفینٹری بٹالین کی ایک پلٹن نے اس میں حصہ لیا تھا جبکہ سری لنکا کی سنہا ریجمنٹ نے اس باہمی مشق کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کی تھی۔ مشترکہ فوجی مشق 24 اکتوبر کو شروع ہوئی تھیں جس میں اقوام متحدہ کی منظوری سے انسدا د دہشت گردی اور انسداد شورش پسندی کی کارروائیوں میں بین عمل کار یت بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اس مشترکہ فوجی مشق سے دونوں ملکوں کی فوجوں کو ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے کو سمجھنے ، تجربہ کا تبادلہ کرنے اور باہمی تعاون اور دو طرفہ اعتماد مستحکم کرنے کا موقع ملا۔دونوں ملکوں کی سابق فوجی مشقیں ہندوستان کے شہر پنے شہر میں ستمبر2015میں ہوئی تھیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India sri lanka started joint military exercise mithra shakti concludes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply