ہندستان اورصومالیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلہ پر اتفاق

نئی دہلی: ہندستان اور صومالیہ کی جیلوں میں بند سزایافتہ قیدیوں کی وطن واپسی کا راستہ صاف ہوگیا ہے جس سے انکی سماجی بازآبادکاری میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں دونوں ممالک کے مابین اس سلسلے میں سمجھوتہ اور اس کی توثیق کی تجویز کو منظوری دی گئی۔
اس معاہدے سے دونوں ممالک کے قیدی اپنی باقی بچی سزا اپنے ملک میں ہی پوری کر سکیں گے جس سے ان کی سماجی بازآبادکاری آسانی سے ہوسکے گی۔ صومالیہ 30 واں ایسا ملک ہے جس کے ساتھ ہندستان یہ سمجھوتہ کرے گا۔ مختلف ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق قانون 2003 میں پاس کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India somalia agree to transfer prisoners in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply