دہشت گردی کے خلاف ہند سنگاپور کا باہمی تعاون پر اتفاق

نئی دہلی:ہندوستان اور سنگاپور نے دہشت گردی اور بنیاد پرستی کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر آج اتفاق کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستان کے دورے پر آئے سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین کے درمیان بات چیت کے دوران خاص طور پر یہ مسئلہ اٹھا۔
اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے گوہاٹی میں شمال مشرقی ریاستوں کے لئے اسکل ڈولپمنٹ مراکز اور نیشنل اسکل ڈولپمنٹ کونسل کے تعاون سے ایک دیگر اسکل ڈولپمنٹ مرکز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ حقوق املاک دانش متعلق ایک معاہدے پر دستخط کئے۔
دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی بالخصوص سرحد پار دہشت گردی اور بنیاد پرستی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان سے سیکورٹی اور معاشرے کے تانے بانے کو سنگین خطرہ ہے۔
مسٹر مودی نے بات چیت کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ان کا یہ پختہ یقین ہے کہ جو لوگ امن اور انسانیت میں یقین رکھتے ہیں، انہیں اس برائی کے خلاف متحد ہوکر کارروائی کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا، ”میں اس برائی کے خلاف ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India singapore to strengthen anti terror economic cooperation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply