دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان نے میانمار سے11 معاہدے کیے

نیپائدا: ہندوستان اور میانمار نے آج دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے کئی معاہدوں پر دستخط کئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور میانمار کی رہنما (کونسلر) آنگ سان سو چی کی موجودگی میں دونوں طرف کے اہلکاروں اور سفارتکاروں نے ان معاہدوں پر دستخط کئے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کو فروغ ملے گا۔ اس موقع پر مسٹر مودی نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کوشش کے تحت ہم میانمار کی ترقیاتی کوششوں میں تعاون کرنے کے خواہش مند ہیں اور ایک پڑوسی ہونے اور مشرق کے تعلق سے پالیسی پر کام کرنے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے رشتوں کو مضبوطی فراہم کرنا ہندستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India signs 11 agreements with myanmar to bolster ties in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply