ہندوستان بلوچستان میں مداخلت کرنا بند کرے:پاکستانی ہائی کمشنرعبد الباسط

نئی دہلی:پاکستان کے ہائی کمشنر متعین ہندوستان ہائی کمشنر عبدالباسط نے ہندوستان کو انتباہ دیاہے کہ وہ بلوچستان میں مداخلت کرنا بند کرے اورجنگی جنون کو بھڑکنے کی اجازت نہ دے کیونکہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ پاکستان ایک دہشت گرد مملکت ہے اور کہا کہ اس طرح کی لفاظی سے کوئی مقصد حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک کہ کشمیر کا مسئلہ طے نہیں پا جاتا۔کلکتہ کے روزنامہ انگلش ڈیلی ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے اڑی حملہ کے بعد کی صورتحال کو مشکل بتاتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ اس کا سفارتی طریقے سے حل نکل ائے گا۔
ہم مشکل دور سے گذر رہے ہیں۔ لیکن ہم جنگ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ جنگ مسئلے کا حل نہیں بلکہ جنگ مزید مسائل پیدا کرتی ہے۔ہمیں جنگی جنون بھڑکنے کو روکنا چاہئے۔ جس سے کہ مذاکرات کی راہ نکل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طرفین کو بالغ نظری کا ثبوت دینا چاہئے اور کہا کہ کچھ دنوں کے لئے بات چیت کو پس پشت رکھا جاسکتا ہے۔کستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہمیں بالغ نظری کا ثبوت دینا چاہئے۔ ہم کچھ دنوں کے لئے غالباً بات چیت نہ کرنے کے متحمل ہوسکتے ہیں۔لیکن ہمیں جو مسائل درپیش ہیں انہیں صرف مذاکرات اور پرامن طریقوں سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ ہم صورت حال کو سفارتی طریقے سے سنبھال سکتے ہیں۔
عبدالباسط نے جنہیں خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے طلب کیا تھا اور جن کے سامنے اڑی حملے سے متعلق شواہد پیش کئے گئے تھے کہا کہ ہم اپنے اس عہد کے پابند ہیں کہ ہم دنیا میں کسی جگہ تشدد کے لئے اپنی سرزمین کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور یہی بات میں نے آپ کے خارجہ سکریٹری سے اس روز کہی جب مجھے بلایا گیا تھا۔ یہ دریافت کئے جانے پر کہ پاکستان نے جمعیت الدعویٰ کے سربراہ حافظ سعید اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو اپنی سرزمین سے ہندوستان کے خلاف زہر اگلنے کی اجازت کیوں دی۔ مسٹر باسط نے کہا کہ میں آپ کا نقطہ نظر سمجھتا ہوں مگر اس طرح کی آوازیں آپ کو ہندوستان میں بھی سنتے رہے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پالیسی مذکورہ رہنماؤں کے تقریروں کی روشنی میں وضع نہیں کی جا تی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India should stop interference in balochistan abdul basit pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply