ہندوستانی سرحدوں پر پاکستان کے آئے روز حملوں کا منھ توڑ جواب دیا جائے: سچن پائلٹ

جودھپور: (یو این آئی) راجستھان ریاستی کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے مرکزی حکومت سے سرحدوں پر پڑوسی کے ذریعہ مسلسل کئے جا رہے حملوں کے پیش نظر معقول جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔مسٹر پائلٹ آج ضلع کے کھڈیالہ گاؤں میں جاٹ ریجیمنٹ کے جوان شہید گنپت رام کڈواسرا کو خراج عقیدت پیش کرنے سے قبل ہوائی اڈہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سرحدوں پر گزشتہ سال بھر سے پڑوسی کے ذریعہ حملے کئے جا رہے ہیں، اس کا جواب دینے کا وقت اب آگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سرحدوں کی سیکورٹی کیلئے حکومت کے ذریعہ اٹھائے جانے والے ہر قدم کی کانگریس حمایت کرنے کو تیار ہے۔ کانگریس مرکزی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرحدوں پر ہمارے جوانوں کو جس طرح سے ہدف بنا کر حملہ کیا جا رہا ہے، اس کا جواب حکومت کو کبھی نہ کبھی دینا ہی پڑے گا۔ ایسی صورت میں حکومت کو سرحدوں کی سیکورٹی کے پیش نظر ٹھوس کارروائی کرنی چاہئے۔ مسٹر پائلٹ بعد میں شہید گنپت رام کی رہائش گاہ پر گئے اور جوان کے کنبے سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India should give befitting reply to pak firing at loc sachin pilot in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply