موقع ملتے ہی ہندوستان پاکستان کے چار ٹکڑے کر دے: سبرامنیم سوامی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے ،جو ہر کس و ناکس کے معاملہ میں ٹانگ اڑانے میں زبردست مہارت رکھتے ہیں، فوج کی حمایت سے عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان ہندوستان سے جنگ چھیڑسکتا ہے اور اگر ایسی صورت پیدا ہو جائے تو ہندوستان کو پاکستان کے چار ٹکڑے کر نے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

سوامی نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہندوستان حملہ کے جانے کی صورت میں شدید جوابی کارروائی کر کے پاکستان کو نیست و نابود کر دے اور اسے چار ٹکڑوں میں بانٹ دے۔سوامی نے کہا کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ وزیر اعظم منتظر ہندوستان کے تئیں مخلص ہوں گے کیونکہ عمران خان بھی فوج کی کٹھ پتلی ہیں ۔

سوامی نے کہا کہ یہ کہنا کہ عمران خان نواز شریف کی طرح فوج کی کٹھ پتلی نہیں ہوں گے غلط ہے ۔کیونکہ پاکستان میں جو بھی غیر فوجی حکومت ہوتی ہے وہ آئی ایس آئی، فوج اور طالبان کے اشاروں پر ناچتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India should be ready to break pakistan into four says subramanian swamy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply