ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سویڈن سے تعاون مانگا

نئی دہلی: دنیا میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے مدنظر ہندوستان نے بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف اقوام متحدہ میں عالمی معاہدہ کے لئے سویڈن سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ ایک پارلیمانی وفد کے سربراہ کے طورپر شمالی یوروپی ملکوں کے تین روزہ دورہ پرگئے پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ایس ایس اہلوالیہ نے وہاں کے رہنماوں کے ساتھ بات چیت میں دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنے کے لائحہ عمل پر زور دیا۔ اس دورے کے دوران مسٹر اہلوالیہ نے دو طرفہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے ساتھ عالمی دہشت گردی کے چیلنجز کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت کی۔
آج یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر آہلوالیہ نے بین الاقوامی دہشت گردی بالخصوص جنوب ایشیائی خطے میں دہشت گردی کے چیلنجز اور کچھ ملکوں کے ذریعہ اسے شہ دینے اور مالی مدد کرنے کو روکنے نیز اس سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے متحد ہونے پر زور دیا۔ مسٹر اہلوالیہ نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ دہشت گردی اور انہیں فروغ دینے والے لوگ تعلیم یافتہ ، تربیت یافتہ ، مسلح ، موثر اور دولت مند ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India seeks swedish support for global anti terror treaty in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply