مودی حکومت نے گندم پر امپورٹ ڈیوٹی ختم کر دی

نئی دہلی:کھلے بازار میں گیہوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے فکر مند حکومت نے اس پر 10 فیصد لگنے والی درآمد ات ڈیوٹی آج ختم کر دی۔ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج لوک سبھا میں گیہوں پر لگنے والی درآمدات ڈیوٹی ہٹانے سے متعلق نوٹیفکیشن ایوان میں پیش کیا۔ مسٹر جیٹلی نے بتایا کہ کل جاری نوٹیفکیشن میں گیہوں پر لگنے والی 10 فیصد درآمدات ڈیوٹی صفر کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کھلے بازار میں گیہوں کی قیمتوں میں اچھال دیکھا جا رہا ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ درآمدات ڈیوٹی ختم کرنے سے اس کی سپلائی بہتر ہوگی۔ ربیع کا موسم چل رہا ہے لیکن محکمہ موسمیات نے اس سال موسم سرما کے دوران سردی کے معمول سے کچھ زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جس سے گیہوں کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ صارفین کے امور کے سیکرٹری ہیم پانڈے نے حکومت کے اس قدم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے گھریلو مارکیٹ میں دستیابی بڑھے گی اور گیہوں اور اس سے بنی اشیاکی قیمتوں کو قابو میں رکھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلے بازار میں گندم کی قیمتوں میں اچھال کو دیکھتے ہوئے کافی پہلے درآمدات ڈیوٹی ختم کئے جانے کا مطالبہ کیاتھا۔ حکومت نے اس سال ستمبر میں ہی گیہوں پر درآمدات ڈیوٹی کم کرکے 25 سے 10 فیصد کی تھی۔ حکومت نے 2015-16 کے دوران نو کروڑ 35 لاکھ ٹن گیہوں کی پیداوار کا تخمینہ لگایا تھا اور وزارت زراعت اپنے اسی تخمینے پر قائم ہے۔ تاہم نجی تخمینوں کی بنیاد پر پیداوار آٹھ کروڑ 60 لاکھ ٹن رہی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے اس سال گیہوں کی درآمد بڑھ سکتی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق نجی تاجروں نے رواں مالی سال کے دوران 17 لاکھ 20 ہزار ٹن کی درآمدات ابھی تک ہوئی ہیں اور گیہوں کے لئے جو سودے ہوئے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے درآمد 20 لاکھ ٹن ہونے کی توقع ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India scraps wheat import duty in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply