ہند۔ روس نے ثالثی کے لیے پوتن کی پیش کش کے حوالے سے پاکستانی دعوے کی تردید کی

نئی دہلی / اسلام آباد: ہندستان اور روس نے آج پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ صدر ولادیمیر پوتن نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کرنے کی بات کہی تھی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے اسلام آباد سے آئی رپورٹوں پر یہاں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہندستان پاکستان کے ساتھ تمام مسائل دہشت گردی سے پاک ماحول میں دوطرفہ بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے اور روس ہندستان کے اس موقف سے پوری طرح واقف ہے۔
مسٹر باگلے نے کہا کہ روس نے ہندستان سے ثالثی کی کوئی پیشکش نہیں کی ہے۔ پاکستان کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ روس کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی اور پڑوسی ملک نے بھی دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لئے مسٹر پوتن کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ روس کے ایک سینئر سفارتکار نے یہاں یو این آئی کو بتایا کہ مسٹر پوتن نے پاکستان کو ثالثی کی پیشکش نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India russia reject pak claim of mediation offer by putin in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply