روس ،ہندوستان اور چین نے ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کی

نئی دہلی: روس ہندوستان اور چین نے ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کی اور اس پر قابو پانے نیز قلع قمع کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اس کے ساتھ ہی ان تینوں ممالک نے یہ بھی کہاکہ ان کا باہمی تعاون کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔
نئی دہلی میں ہند روس اور چین کے وزراءخارجہ کے 15ویں اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ان تینوں نے کہا کہ دہشت گردی پھیلانے والوں،ا اس کے مرتکب ہونے والوں ، اس پر اکسانے والوں، اس کی سازش رچنے والوں یا اس میں تعاون دینے والوں کو جوابدہ ٹہرایا جانا چاہئے نیز انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہہیے۔
مشترکہ اعلامیہ میں تمام ممالک سے پر زور اپیل کی گئی کہ وہ اپنے خطہ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات و اقدامات کریں۔

Title: india russia and china slam terrorism | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: , ,

Leave a Reply