ہندوستان نےدوخواتین سمیت13پاکستانی قیدیوں کو واپس پاکستان بھیج دیا

واگہہ: ہندوستان نے 13پاکستانی قیدیوں کو جیل سے رہا کر کے جمعرات کے روز واگہہ اٹاری سرحد کے راستے واپس پاکستان بھیج دیا۔ رہا کیے گئے پاکستانی قیدیوں میں دو خواتین اور قید کے دوران کی ہی تولد ہونے والی ایک لڑکی بھی شامل ہے۔دو خواتین ممتاز اور فاطمہ 2006میں سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعہ ہندوستان آنے کے بعد منشیات کا دھندہ کرنے کے الزامات میں پکڑ گئی تھیں۔
فاطمہ گرفتاری کے وقت چونکہ حمل سے تھی اس لیے اسے قید کے دوران ہی ایک بچی تولد ہوئی تھی جو رہائی کے وقت10سال کی ہو گئی تھی۔اس سال پاکستان سے خارجہ دفتر نے ہندستانی حکام کو جو فہرست بھیجی تھی اس کے مطابق 500سے زائد پاکستانی آج بھی ہندوستان کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔
گذشتہ ماہ پاکستان بھی کراچی کی ملیر جیل سے68ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کر چکا ہے۔

Title: india returns 13 pakistani prisoners including 2 women and girl born in captivity | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply