ہندوستان نے 11پاکستانی قیدیوں کو رہا کر کے واگہہ سرحد پہنچا دیا

نئی دہلی: پاکستان کے ساتھ کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی کے درمیان ہندوستان نے ملک کی مختلف جیلوں میں بند 11 پاکستانی قیدیوں کو پیر کی شام میں رہا کر دیا۔ ان پاکستانی شہریوں کو پنجاب میں واگھہ سرحد پر پاکستان کے حکام کے حوالے کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چونکہ ان قیدیوں نے اپنی سزا کی میعاد پوری کر لی تھی اس لیے انہیں رہا کیا گیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر لوگ سرحد پار کرکے ہندوستانی علاقے میں غیر قانونی طور پر گھومتے پھرتے پکڑے گئے تھے۔
ہندوستان نے یہ مستحسن اقدام قازقستان میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میاں محمد نواز شریف کے درمیان خیر سگالی ملاقات کے چند روز بعد ہی کیا گیا ہے۔رہا کیے گئے قیدیوں کی شناخت محمد جاوید، محمد ساجد، ذاکر علی، رشی مہندر کمار، مسعود اختر، مرتضیٰ عاقب، آصف خان ، قاری محمد ، شوکت علی، رشید احمد اور سیف اللہ کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India releases 11 pakistani prisoners at wagah border in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply