ہندوستان دولت کی لالچ میں کوئی کام نہیں کرتا:ٹرمپ کو ہندستان کا کرارا جواب

نئی دہلی: ہندوستان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو آج سختی سے مسترد کر دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف لڑائی کے نام پر ہندستان اربوں روپے حاصل کررہا ہے۔ ہندستان نے واضح کیا کہ اس نے پیرس معاہدے پر کسی خوف، دباؤ یا لالچ میں آکر دستخط نہیں کئے ہیں۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنی وزارت کی تین سال کی حصولیابیوں کی تفصیلات دینے کے لیے یہاں منعقد ایک پریس کانفرنس میں امریکی صدر کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ ہندستان نے پیرس معاہدے پر کسی خوف، دباؤ یا لالچ میں آکر دستخط نہیں کئے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ پیرس معاہدے سے ہٹنے کا اعلان اور آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق اقتصادی مدد کے تعلق سے ہندستان پر تبصرہ کے بعد پہلی بار ہندستان کا یہ براہ راست جواب آیا ہے۔
محترمہ سوراج نے کہا کہ پیرس معاہدے کے تعلق سے ہندستان کا عزم برقرار رہے گا چاہے امریکہ اس میں رہے یا نہ رہے۔ ماحولیات اور قدرتی وسائل کے تحفظ کا راز ہندوستان کی 5000 سال پرانی ثقافت میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا، “یہ آج کا عزم نہیں ہے۔ ہماری عہد بستگی 5000 سال کی ہے۔ دریاؤں اور درختوں کی پوجا ، یہ بھارتی ثقافت کی وراثت ہے۔ اس وجہ سے کوئی کہے کہ دباؤ یا پیسے لے کر دستخط کئے تو میں یہ الزام مسترد کرتی ہوں۔ “

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India rejects trumps allegations on paris pact in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply