ہندوستان نے سارک سربراہ کانفرنس کی میزبانی کے لیے پاکستان کی تجویز ٹھکرا دی

اسلام آباد: ہندوستان نے آئندہ سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کرنے کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نیازی کی تجویز کو ٹھکرا دیا۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم وقتاً فوقتاً کہتے رہے ہیں کہ خطہ کا ماحول اس سربراہ کانفرنس کے لیے مناسب نہیں ہے۔

واضح ہو کہ ہندوستان نے پاکستان کی یہ تجویز مان لی جس میں 27ستمبر کو نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران فاضل وقت میں وزیر خارجہ سشما سوراج اور انکے پاکستان ہم منصب شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات کے لیے کہا گیا تھا۔

ذرائع نے باتای کہ دونوں وزراءنیو یارک میں لنچ پر ملاقات کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India rejects pakistans proposal of hosting saarc summit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply