ہندوستان نے امریکی سفیر کے دورہ اروناچل پر چین کا اعتراض خارج کر دیا

نئی دہلی:ہندوستان نے آج امریکی سفیر رچرڈ ورما کے اروناچل پردیش کے دورے پر چین کے اعتراض کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ وہ ملک کے کسی بھی حصہ میں جانے کے مجاز ہیں۔
امور خارجہ کی وزارت کے ترجمان وکاس سوروپ نے مسٹر ورما کے شمال مشرقی ریاست کی وادی توانگ کے دورے پر چین کے تبصرے کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ مسٹر سوروپ نے کاہ کہ امریکی سفیر نے اروناچل پردیش کا دورہ کیا ہے۔
یہ ریاست ملک کا اٹوٹ حصہ ہے، اس لئے وہ وہاں جاسکتے ہیں۔ چین مسٹر ورما کے توانگ وادی کے دورے سے مشتعل ہوگیا ہے جس پر وہ اپنا دعوی کرتا ہے۔
اس نے مسٹر ورما کے عمل کی یہ کہہ کر مخالفت کی ہے کہ ایسا کرکے وہ ہند۔چین سرحد پر مشکل سے قائم کئے گئے امن و سکون کو برباد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India rejects chinas objection to us envoys arunachal visit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply