ہندوستان نے نقشہ بل پر پاکستانی اعتراض خارج کر دیا

نئی دہلی: ہندوستانی پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے جیو اسپیشل انفارمیشن ریگولیشن بل پر پاکستان کے اعتراض پر ہندوستان نے سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔
پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا نقشہ بل پوری طرح سے ہندوستان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ پاکستان یا کسی دیگر ملک کو اس معاملہ پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے داخلی معاملہ پر پاکستان کی مداخلت کو ہندوستان نے خارج کر دیا ہے ۔ تاہم دو طرفہ مذاکرات کے لئے ہندوستان کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہے گا۔
اس سے قبل پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے ہندوستانی پارلیمنٹ میں کشمیر کے تعلق سے پیش کیے گئے ایک نقشہ بل پر اعتراض کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کی توثیق کرے اور حکومت ہند کو تلقین کرے کہ اس قسم کی حرکتوں سے جن سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے اجتناب برتے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India reject pakistan objections to map regulation bill in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply