نیوکلئیر سپلائی گروپ معاملہ میں پاکستان کیا کہہ رہا ہے ہندستان کو پروا نہیں:وزیر خارجہ مملکت

نئی دہلی: نیوکلیئر سپلائی گروپ میں پاندتان کی شمولیت کے حوالے سے پاکستانی کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیزکے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر مملکت خارجہ ریٹائرڈجنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ پاکستان کیا کہہ رہا ہے ہندوستان کو اس کی پروا نہیں ہے وہ اپنی پالیسی کے مطابق کام کر رہا ہے۔
سرتاج عزیز نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی حکومت کی سرگرم اور کامیاب خارجہ پالیسی نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں ہندوستان کا داخلہ روک دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جو کچھ کہہ رہا ہے اس سے میڈیا کوتو تشویش ہو سکتی ہے لیکن ہندوستان کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔
پیر کے روز چابہار بندرگاہ کی تدوین و توسیع کے لیے ہندوستان، افغانستان اور ایران کے درمیان معاہدہ پر دستخط کے حوالے سے سینیٹ میں پیش کی گئی تحریک التوا پر بحث کے دوران طاق عزیز نے کہا تھا کہ پاکستان ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت روکنے میں کامیاب رہا ہے۔
عزیز نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ جب کبھی بھی نیوکلیر سپلائر گروپ میں شمولیت کا معاملہ آئے گا تو دونوں ممالک اس میں ایس ساتھ شامل ہوں گے ہندوستان اکیلا اس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: india rebuffs sartaj azizs claim says not concerned with what pakistan is saying in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply