ہندوستان نے یو این او کی حقوق انسانی کونسل میں بلوچستان میںپاکستانی مظالم کا معاملہ اٹھایا

نئی دہلی:ہندوستان نے اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا اور عالمی ادارہ سے ممبئی، پٹھان کوٹ اور اڑدی حملے کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلئے پاکستان پر دباؤ دینے کی درخواست کی۔
جینوا میں حقوق انسانی کمیشن کے 33 ویں اجلاس میں ایجنڈا نمبر 8 کے تحت پاکستان کے بیان پر اپنے جواب میں ہندوستان نے پھر سے دنیا کو پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پناہ میں پنپنے والی دہشت گردی سے نہ صرف ہندوستان متاثر ہورہا ہے، بلکہ جنوبی ایشیا اور دیگر خطے کے ممالک بھی اس سے پریشان ہورہے ہیں۔
حکومت ہند کا یہ جواب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر خارجہ سشما سوراج کی طرف سے عالمی پیمانے پر پاکستان کو تنہا کردینے کی پرزور اپیل کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی آیا ہے۔
حقوق انسانی کونسل میں ہندوستان کے مستقل مشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے دہشت گردی کے اطوار ا ور اشکال میں پاکستان کا اعتماد اس قدر جڑ پکڑ چکا ہے کہ وہ بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور دیگر قبائلی علاقوں میں اپنے ہی عوام پر اس کا استعمال کرنے سے کچھ نہیں ہچکچا تا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India raises pakistans human rights abuses in balochistan at un human rights council in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply